نومولود بچے کو قبرستان میں پھینک کر دو خواتین فرار، حیدرآباد کے پرانے شہر میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق دو نامعلوم خواتین آٹو میں دبیر پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع چنچلگوڑہ قبرستان پہنچی اور سنسان علاقہ میں جھاڑیوں میں نومولود بچے کو پھینک کر فرار ہوگئیں۔

چنچلگوڑہ شاہ کالونی کے قبرستان میں شدید زخمی شیرخوار کو دیکھ مقامی لوگ حیران رہ گئے۔ انہوں نے فوری طور پر نوموجود بچے کو نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق خواتین نے انتہائی بے رحمی سے بچے کو قبرستان میں پھینک دیا جس کیو جہ سے نوزائیدہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ راہگیر اگر بچہ کی آواز سن کر قریب نہیں جاتے تو کتے نوزائدہ بچے کو نوچ کھاتے۔ مقامی لوگوں نے پولیس سے فوری طور پر خواتین کو گرفتار کرکے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں