مودی ’ان پڑھ‘ (ناخواندہ) اسی لیے غلط فیصلے کررہے ہیں، اگنی پتھ کے خلاف ریونت ریڈی کا سخت ردعمل

مرکزی حکومت کی جانب سے کچھ روز قبل اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا جس کے خلاف ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کیا گیا۔

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے وزیراعظم کو ناخواندہ (ان پڑھ)قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب غلط فیصلہ کیا گیا۔

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف تلنگانہ کانگریس نے ریاست گیر سطح پر احتجاج کی کال دیی ہے جبکہ صدر کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ودی ان پڑھ (ناخواندہ) ہیں، اس لیے وہ اس طرح کے غلط فیصلے کررہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی کو فوجی نظام سے متعلق کچھ بھی علم نہیں ہے۔ کانگریس رہنما نے مرکزی حکومت سے اپنے فیصلہ کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاملہ میں عوام کو گمراہ کرنا بی جے پی کی عادت بن گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں