اسرائیلی حملے میں شہید الفاروق مسجد کے ملبے پر نماز جمعہ کا ایمان افروز منظر (تصاویر وائرل)

(ایجنسیز) غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی مسجد کے ملبے کے درمیان فلسطینیوں کی جانب سے جمعہ کی نماز ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز (یکم مارچ کو) بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے الفاروق مسجد کے ملبے کے سامنے جمعہ کی نماز ادا کی، یہ مسجد جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں