بی جے پی سے ناراض ڈاکٹر ہرش وردھن نے سیاست کو الوداع کہہ دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پارٹی سے ناراض ہوکر سیاست کو ہی الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’میں کئی اہم عہدوں پر رہا ہوں، اب میں اپنی جڑوں میں لوٹنے کی اجازت چاہتا ہوں، 50 سال قبل میں نے غریبوں کی مدد کرنے کےلئے کانپور کے جی ایس وی ایم میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی پڑھائی کےلئے داخلہ لیا تھا، انسانیت کی خدمت میرا نصب العین تھا‘۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کےلئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست میں ڈاکٹر ہرش وردھن کا نام شامل نہ ہونے کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں بی جے پی کے ایک اور رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے بھی سیاست سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہیں ایک اور بی جے پی لیڈر جینت سنہا نے بھی سیاسی سرگرمیوں سے علحدگی کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں