’نریندر مودی ہندو نہیں ہیں‘، پٹنہ میں ریلی سے لالو یادو کا منفرد انداز میں خطاب (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) بہار کے پٹنہ میں منعقدہ جن وشواس ریلی میں خطاب کرتے ہوئے لاو پرساد یادو نے نریندر مودی پر بڑا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مودی کیا چیز ہے، مودی خاندانی پروری کی بات کرتے ہیں، مودی جی بتاؤ آپ کو بچے کیوں نہیں ہوئے؟ آپ کا کوئی خاندان نہیں ہے، مودی جی آپ ہندو بھی نہیں ہیں، کیونکہ جب کسی ہندو شخص کی ماں کا انتقال ہوتا ہے تو اس کا بیٹا اپنے سر کے بال مونڈوا دیتا ہے، لیکن آپ نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ایسا کیوں نہیں کیا؟

لالو یادو نے کہا کہ عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار پر بھی زبردست وار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں جب نتیش کمار نے این ڈی اے میں شمولیت اختیار کرلی تھی تو میں نے انہیں پلٹو رام کہا تھا۔ لیکن دوبارہ ان کے ساتھ اتحاد کرکے ہم نے غلطی کی۔ ریلی میں کانگریس صدر کھڑگے، کانگریس راہل گاندھی، سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو اور بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو بی موجود تھے۔

لالو پرساد نے مزید کہا کہ ’’مودی کہے تھے میری حکومت بنی تو سب کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ آئے گا۔ ہم بھی یقین کر لیے کہ ہو سکتا ہے آئے گا۔ سب کا اکاؤنٹ جَن دھن یوجنا کے تحت کھلا، لیکن 15 لاکھ نہیں آیا۔ سب کو مودی نے ٹھینگا دکھا دیا۔ اب سبھی اپوزیشن پارٹیاں مل کر لوک سبھا انتخاب لڑیں گے اور مودی کو وداع کریں گے۔ دہلی پر ہم لوگوں کو قبضہ کرنا ہے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں