مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی تقریبات کا آغاز، دنیا بھر سے ایک ہزار خاص مہمانوں کی شرکت، بالی ووڈ ستاروں کا جھرمٹ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل ہندوستانی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ کے علاوہ دنیا بھر کی مشہور شخصیات کا جھرمٹ دیکھا گیا۔ گجرات کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیہ مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کا شاندار و عظیم الشان پیمانہ پر اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی ایک ساتھ اسٹیج پرفارمنس نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں دنیا کی مشہور اور امیر ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جس میں ملک سمیت دنیا بھر سے 1000 خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا، ان میں بل گیٹس، مارک زرک برک کے سمیت بالی وڈ کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ تینوں خانز نے ساؤتھ انڈین کی سپر ہٹ فلم ‘آر آر آر ‘کے مشہور گانے ناٹو ناٹو پر پرفارم کیا۔البتہ تینوں کو گانے کے اسٹیپ اچھے طریقے سے کرنے نہ آئے تو انہوں نےاس گانے پر اپنے اسٹیپ کیے۔ اس کے علاوہ تنیوں خانز نے اپنے اپنے گانوں پر بھی ڈانس کیا۔جبکہ دیگر بالی وڈ اداکاروں نے بھی پرفارمنس دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں