(ایجنسیز) اسرائیلی فوج کی معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 10 سال بعد دو جڑواں بچوں کی ماں بننے والی خاتون کی لمحے بھر میں گود اجاڑ کر رکھ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک گھر پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں دو 5 ماہ کے جڑواں بچے (بیٹا اور بیٹی)، ان کا والد اور 11 رشتے دار شہید ہوئے۔
رانیہ نامی خاتون ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے بیٹے کو دودھ پلانے کے بعد سو رہی تھی کہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے بعد اچانک اسرائیلی فوج نے ان کے گھر پر بمباری شروع کر دی۔ حملے میں گھر کے تمام افراد شہید ہوگئے جبکہ رانیہ معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بمباری پر میں اپنے بچوں اور شوہر کیلیے چیخ اٹھی تھی۔ رانیہ کا کہنا تھا کہ وہ سب شہید ہو چکے تھے، شوہر مجھے اکیلا چھوڑ کر بچوں کو اپنے ساتھ لے گیا۔