بنگلور رامیشورم کیفے دھماکہ کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے

حیدرآباد (دکن فائلز) بنگلور کے رامیشورم کیفے میں ہوئے دھماکہ کی تحقیقات اب قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کرے گی۔ اس سلسلہ میں مرکزی وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردئے ہیں۔ این آئی اے نے دھماکہ کے معاملہ پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ یکم مارچ کو بنگلور شہر کے بروک فیلڈ علاقہ میں موجود مشہور رامیشورم کیفے میں دھماکہ ہوا تھا۔ بنگلورو سٹی پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی تھی۔ تاہم اب تمام معاملہ کو این آئی اے کو منتقل کردیا گیا۔ بنگلورو پولیس 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ تاھ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں