حرمین شریفین انتظامیہ کا رمضان المبارک منصوبے کا اعلان، مطاف عمرہ زائرین کیلئے مختص

(ایجنسیز) مکہ مکرمہ: حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک کے لیے منصوبے کا اعلان کردیا۔ حرمین انتظامیہ کے مطابق مناسک کی آسان ادائیگی کے لیے مطاف عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک میں صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے خانہ کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔

حرمین انتظامیہ کا بتانا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے اماموں کا تقرر بھی کردیا گیا۔حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک منصوبے کا اعلان کر دیا گیا۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق خانہ کعبہ میں مطاف عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے خانہ کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں