اسرائیل کیساتھ جنگ بندی، حماس کا بیان سامنے آگیا

(ایجنسیز) اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر حماس کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے پانے تک اسرائیل کے ساتھ ثالثوں کے ذریعہ بات چیت جاری رکھیں گے۔ حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مطلوبہ نرمی کا مظاہرہ جاری رکھا جائے گا، فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے جامع خاتمہ تک پہنچنے کیلئے مطلوبہ لچک دکھا رہے ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی اب بھی اس معاہدے سے بھاگ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتہ قاہرہ میں ہوئے مذاکرات میں اسرائیلی وفد غیر حاضر رہا۔ مذاکرات میں حماس، قطر اور مصر کے حکام نے شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں