بنگلور بم دھماکہ کے مشتبہ ملزم کی تازہ تصاویر جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک کے بنگلور میں بم دھماکہ کرنے والے مشتہ ملزم کی تازہ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ رامیشورم کیفے میں دھماکہ کے مشتبہ ملزم کی اب بغیر ماسک کے تصاویر سامنے آئی ہیں۔ حکام کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں مشتبہ ملزم کا چہرہ بغیر ماسک اور ٹوپی کے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصاویر ملزم کے بس میں سفر کے دوران کی ہیں۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے رامیشورم بم دھماکہ کے مشتبہ ملزم کی شناخت بتانے والے کو 10 لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں