بنگلور کیفے دھماکہ کے بعد مشتبہ ملزم کی بس میں سفر کا ویڈیو سامنے آگیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک کے بنگلور میں واقعہ مشہور رامیشورم کیفے میں دھماکہ کے مشتبہ ملزم کا ایک ویڈیو جاری کیا گیا جس میں دھماکہ کے بعد مشتبہ ملزم کے بس میں سفر کا پورا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو دھماکہ کے ایک گھنٹہ بعد کا ہے جس میں مشتبہ ملزم کو ٹی شرٹ، ٹوپی اور فیس ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’مشتبہ شخص بس میں سوار ہوتا ہے اور بس کے بیچ میں ایک سیٹ پر بیٹھ جاتا ہے تاہم جیسے ہی اس کی نظر کیمرہ پر پڑتی ہے وہ فوری وہاں سےاٹھ کر بس کی آخری سیٹ پر چلا جاتا ہے۔

وہیں ایک اور ویڈیو میں مشتبہ شخص کو اسی دن رات 9 بجے کے قریب ایک بس اسٹیشن میں گھومتے دیکھا گیا۔ ویڈیو کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے شیئر کیا ہے جو کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ این آئی اے نے مشتبہ شخص کی شناخت کےلئے لوگوں سے مدد طلب کی ہے۔ واضح رہے کہ دھماکہ کے ذمہ داروں کی شناخت بتانے والے کو 10 لاکھ روپئے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں