آصف علی زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب

(ایجنسیز) آصف زرداری بھاری اکثریت سے پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔سینیٹ اور پاکستان اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 255 اور محمود خان اچکزئی کو 119 ووٹ ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں