ہندوستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں منشیات اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ جعفر صادق گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالآخر فلم پروڈیوسر و سابق سیاست داں جعفر صادق کو منشیات اسمگل کیس میں گرفتار کرلیا۔ گذشتہ چار ماہ سے جعفر صادق، این سی بی کو مطلوب تھا۔ وہیں این سی بی نے جعفر صادق کو ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ و دیگر ممالک میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا ‘ماسٹر مائنڈ’ قرار دیا ہے۔ جعفر صادق پر سینکڑوں کروڑ روپئے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بتایا کہ ملزم جعفر صادق نے 45 سے زائد مرتبہ 3500 کلو ایفی ڈرین بیرون ممالک بھیجی، پروڈیوسر کی گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب این سی بی نے چینائی میں دو ٹرین مسافروں سے 180 کروڑ روپے کی 36 کیلو منشیات برآمد کی جوکہ ہندوستان سے سری لنکا اسمگل ہونی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینائی کی ٹرین سے گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان میاں بیوی ہیں، اس جوڑے کے پاس سے برآمد کی جانے والی منشیات میں آئس بھی شامل تھی۔ واضح رہے کہ جعفر صادق نے اب تک چار فلمیں پروڈیوس کی ہیں، اُن کی چوتھی فلم رواں ماہ ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں