غزہ میں غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد 23 ہوگئی

(ایجنسیز) غزہ میں فلسطینیوں کی امداد روکنےکی اسرائیلی سفاکیت کے باعث غذائی قلت سے مزید 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے الشفا اسپتال میں غذائی قلت سے مزید 3 بچےچل بسے، غذائی قلت سے اب تک 23 فلسطینی بچے جان سے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے انروا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں