چیک ریپبلک کی دوشیزہ نے مس ورلڈ 2024 کا مقابلہ جیت لیا

(ایجنسیز) یورپی ملک چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں منعقد ہوئی ایک تقریب میں کئی ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق چیک ری پبلک کی 25 سالہ کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیتا جبکہ مِس لبنان یاسمینہ زیتون رنر اپ قرار پائیں۔

اس موقع پر پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سابق مِس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا نے نئی مِس ورلڈ کو تاج پہنایا۔ کرسٹینا پیزکووا چیک ری پبلک کی دوسری خاتون ہیں جنہوں نے مِس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ ان سے قبل 2006ء میں بھی چیک ری پبلک کی حسینہ یہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ کرسٹینا پیزکووا ایک ماڈل ہیں، جو قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں