امریکہ کے معروف مصنف جیفری شاون کنگ اور ان کی اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) امریکہ کے معروف مصنف اور سماجی کارکن جیفری شاون کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ نے اسلام قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ جوڑا امریکہ میں آج یعنیٰ یکم رمضان کو منعقدہ ایک تقریب میں حلقہ بگوش اسلام ہوگیا۔ امریکہ میں مقیم پروفیسر خالد بیدون نے سوشل میڈیا پر اس تقریب کا لائیو ویڈیو شیئر کیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جعفری شاون کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ کو امریکی مسلم اسکالر عمر سلیمان کلمہ شہادت پڑھا رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/p/C4WiyVKIvoU/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

کنگ جوڑے کے اسلام قبول کرنے کا ایمان افروز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ صرف دو گھنٹوں میں اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا جبکہ لاکھوں لوگوں نے مشاہدہ کیا۔

قبل ازیں فلسطینیوں پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے پر انسٹاگرام نے جیفری شاون کنگ کا اکاونٹ بلاک کردیا تھا جبکہ ان کے انسٹاگرام اکاونٹ پر 60 لاکھ سے زیادہ فالوور تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں