(ایجنسیز) مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر لاکھوں نمازی موجود ہیں۔ مسجد الحرام میں ماہ رمضان کے آغاز پر لاکھوں زائرین موجود ہیں جو طواف کر رہے ہیں اور نماز تراویح ادا کر رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
اس سال بھی رمضان میں مکہ، مدینہ اور جدہ کے لیے یومیہ ٹرینیں چلانےکا پروگرام جاری کیا گیا ہے۔ مسجد الحرام کے علاوہ رمضان کی پہلی تراویح مسجد نبوی ،مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی ادا کی جا رہی ہے۔