بڑی خبر: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک 1445 زیر نگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراھیم حسینی قادری سجادپاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔
شہر حیدرآباد میں مطلع صاف تھا چاند نظر آگیا و نیز اسی طرح ملک کے بیشتر مقامات سے بھی عام رویت کی اطلاعات ملی۔

لہذا تحت احکام شرعیہ صدر مجلس علماء دکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ 12 مارچ 2024 بروز منگل یکم رمضان المبارک ہوگی-

وہیں آندھراپردیش مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی توثیق کی ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ – لہذا تحت احکام شرعیہ صدر مجلس علماء دکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ 12 مارچ 2024 بروز منگل یکم رمضان المبارک ہوگی-

اپنا تبصرہ بھیجیں