یکم رمضان کو غزہ میں اسرائیلی بربریت، 67 روزہ دار شہید

(ایجنسیز) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج کے 7 حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 روزہ دار شہید اور دیگر 106 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ وزارت صحت نے کہا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔ صیہونی فوج ایمبولینسوں اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ اکتوبرکی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31,112 شہید اور 72,760 زخمی ہوئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں 72 فیصد متاثرین بچے اور خواتین ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق غذائی قلت اور پانی کی کمی سے شہید ہونے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں