صیہونی بربریت کے باوجود ہزاروں فرزندان توحید نے مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح ادا کی (اسرائیل فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے گئے تشدد کا ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) پیر کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل دوسرے روز بھی مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج اور پولیس کی طرف سے غنڈہ گردی اور پرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی باجماعت نماز ادا کی۔

 یروشلم کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں قابض فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے نمازیوں کو القبلی کے نماز گاہ سے باہر نکال دیا۔ گذشتہ روز بھی صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو زبردستی وہاں سے نکال دیا تھا۔

یہ بات عینی شاہدین کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے کہ قابض انٹیلی جنس نے اتوار کے روز الاقصیٰ میں اعتکاف کرنے والوں کو فون کے ذریعے انتباہی پیغامات بھیجے اور انہیں وہاں سے نکل جانے کو کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں