ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس کو آج دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق پریاگراج میں مسلمانوں کے گھروں کو منہدم کرنے اور تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری کے خلاف آج ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے جنتر منتر پر دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم آج عین موقع پر پولیس نے اجازت کو منسوخ کرتے ہوئے جنتر منتر کی جانب جارہے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
کارکنوں کی رہائی کےلیے جب ڈاکٹر سید قاسم رسول کالکاجی پولیس اسٹیشن پہنچے تو انہیں بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ڈاکٹر قاسم رسول الیاس، سابق جے این یو طالب علم عمر خالد کے والد ہیں۔