(ایجنسیز) سعودی خاتون نے دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹ مسجد تعمیر کرکے دبئی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کاروباری خاتون وجنت عبدالوحید نے جدہ کے نواحی علاقے الجوارہ میں دنیا کی پہلی مسجد کی تعمیر مکمل کرلی ہے جو تھری ڈی پرنٹ تکنیک سے تیار کی گئی ہے۔
مع قرب شهر رمضان 🌙
رُفع الأذان للصلاة لأول مرة بجامع "عبدالعزيز عبدالله شربتلي" في #ضاحية_الجوهرة بجدة، والذي يُعد أول جامع في العالم يُبنى بتقنية الطباعة ثلاثية الأبعاد. pic.twitter.com/IfFi4sxjnG— Al-Jawhara Suburb | ضاحية الجوهرة (@AljawharaNHC) March 7, 2024
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے عبدالعزیز عبداللہ شربتلی نامی اس تھری ڈی پرنٹڈ مسجد کی تعمیر کرکے اپنے مرحوم شوہر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے 60 ہزار مربع فٹ پر محیط اس مسجد کا نام اپنے مرحوم شوہر کے نام سے منسوب کیا ہے۔ اس مسجد کی تعمیر کے لیے انہوں نے چینی ٹیکنالوجی فرم گوانلی سے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی شروع کی۔
شُرّفت اليوم بافتتاح #جامع_عبدالعزيز_عبدالله_شربتلي رحمه الله، وسط حضور لافت، في #ضاحية_الجوهرة بجدّة، كأوّل جامع يُبنى بتقنية الطباعة ثلاثية الأبعاد. pic.twitter.com/oblbJB59R5
— وجنات عبدالواحد (@W_Abdulwahed) March 7, 2024
تعمیرات کے برعکس اس منصوبے کا کام اور عمل درآمد بہت مختلف انداز میں کیا گیا جس میں عمارت کے ڈیزائن پر بہت خصوصی توجہ دی گئی کہ یہ نمازیوں کے لیے باعث سکون ہو۔ اس ڈیزائن کی خاصیت یہ ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر نماز جمعہ اور نماز تراویح کے دوران نمازیوں کے لیے زیادہ جگہ فراہم کرے گا۔ مسجد کے داخلی دروازوں اور بیرونی پہلوؤں کا ڈیزائن آرکیٹیکچرل شناخت کی عکاسی کرتے ہوئے قدرتی روشنی کو اندر آنے کی اجازت دیتا ہے۔
Unique 3D printed mosque in Jeddah, Saudi Arabia.. the first in the world, unveiled a few days ago.
Led by a Saudi businesswoman in honor of her late husband, it beats Dubai's ambition to build the first 3d printed mosque. pic.twitter.com/QVKgp9vKUl
— Naailu (@kudanai) March 12, 2024
خاتون کی تعمیر کردہ تھری ڈی پرنٹڈ اس مسجد کو نیشنل ہاؤسنگ کمپنی کی بھی حمایت حاصل رہی۔ سرکاری حکام اورکاروباری رہنماؤں نے گزشتہ ہفتے منعقدہ افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس دبئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2025 تک 6 سو نمازیوں کے لیے ساڑھے 21 ہزار مربع فٹ پر دو منزلہ مسجد تھری ڈی پرنٹ کی تکنیک سے تیار کرئے گا۔