(ایجنسیز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز ادا کی اور روضہ رسولﷺ پرحاضری دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا بھی گئے اور دو رکعت نماز ادا کی۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يزور #المسجد_النبوي ويؤدي الصلاة في الروضة الشريفة، ويتشرف بالسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم، وعلى صاحبيه رضوان الله عليهما. #واس pic.twitter.com/mqYShMsCrG
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 14, 2024
مدینہ منورہ کے دورے کے موقع پر قصر طیبہ میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران معزز علما اور شہریوں کے ایک گروپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اور ان کا خیرمقدم کیا۔ اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے قصرالیمامہ میں مملکت کے مفتی اعظم، شہزادوں، علما، وزرا اور شہریوں سے ملاقات کی تھی۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يزور #مسجد_قباء ويؤدي ركعتي تحية المسجد.#واس pic.twitter.com/0fSX4C2KHL
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 14, 2024
ولی عہد نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ ’اللہ ہم سب کے روزے، عبادات اور نیک اعمال کو قبول کرے۔‘ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے۔‘ بعد ازاں ولی عہد جمعرات کی صبح مدینہ منورہ سے روانہ ہو گئے۔ گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان اور نائب گورنر نے انہیں رخصت کیا۔
#صور_واس pic.twitter.com/7KoCs36eZk
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 14, 2024