ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، مودی حکومت کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی آئل ڈیارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر رہا ہے۔ کم ہونے والی قیمتوں کا اطلاق کل صبح 6 بجے سے ہوگا۔

دریں اثنا، سینٹرل پیٹرولیم ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کی اطلاع پہلے ہی دے دی ہے۔ اب دہلی میں ایک لیٹر پٹرول 94.72 روپے فی میں دستیاب ہوگا، جبکہ ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں