امیتابھ بچن اچانک ہسپتال میں داخل، انجیوپلاسٹی کردی گئی

حیدرآباد (دکن فائلز) بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار امیتابھ بچن کی آج انجیوپلاسٹی کی گئی اور وہ فی الحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح 81 سالہ امیتابھ بچن اچانک بیمار ہوگئے تھے اور ممبئی کے ہسپتال میں انہیں داخل کرایاگیا۔ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی دل کی انجیو پلاسٹی کروائی گئی ہے، وہ گزشتہ کچھ دنوں سے بے چینی محسوس کر رہے تھے۔

امیتابھ بچن کی اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں سے یہ خبر شیئر کی۔ اداکار کی صحت اور بیماری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ دنیا بھر سے مداحوں نے ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں