کونڈا ویشویشور ریڈی نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

سابق رکن پارلیمان و سینئر کانگریس رہنما کونڈا ویشویشور ریڈی نے بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

کونڈا ویشویشور ریڈی نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی ہی ٹی آر ایس کا مقابلہ کرنے کے قابل ہے جبکہ کانگریس، ٹی آر ایس کا مقابلہ کرنے کی اہل نہیں ہے۔
انہوں نے ہر سیاسی لیڈر کی طرح کہا کہ انہیں کسی عہدہ کا لالچ نہیں ہے۔

چیوڑلہ کے سابق ایم پی کی بی جے پی میں شمولیت سے متعلق قیاس آرائیاں بہت عرصہ سے کی جارہی تھیں تاہم ایسا لگتا ہے کہ ویسوشور ریڈی ایک بہتر موقع کی تلاش میں تھے۔ اب جبکہ وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ اور جے پی نڈا کے علاوہ بی جے پی کے متعدد اہم رہنما حیدرآباد آنے والے ہیں، تو ایسے میں ویشویشور ریڈی نے بی جے پی میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں میں ہار کے بعد سے ہی ویشویشور ریڈی کانگریس سے دوری بنائے ہوئے تھے، وہ پارٹی کی سرگرمیوں میں شرکت سے گریز کرتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں