معروف ٹی وی اداکار ووین ڈیسینا نے ’قبول اسلام‘ کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک کے معروف ٹی وی اداکار ووین ڈیسینا نے قبولِ اسلام کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اس لیے خاص طور پر بہت اہم ہے کیونکہ روزوں کے دنوں میں انسانیت روحانی بالیدگی سے ہم کنار ہوتا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ووین ڈیسینا نے بتایا کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک سال قبل ہی اسلام میں داخل ہوئے تھے تاہم اب صرف اعلان کیا جارہا ہے۔

ووین نے بتایا کہ اانہوں نے اسلام گزشتہ برس رمضان المبارک میں قبول کیا تھا اس لیے رمضان ان کےلئے خاص ہے۔ وہ 6 سال سے روزے رکھ رہے ہیں۔ ووین نے بتایا کہ میرے دوست اور اہلِ خانہ یہ سوچ کر پریشان رہتے ہیں کہ میں رمضان میں دن بھر پانی اور کافی کے بغیر کیسے رہ لیتا ہوں جبکہ عام دنوں میں کافی کے بغیر میرا گزارا ممکن نہیں۔

ووین نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میری بیوی اور گھر والے ہر سال رمضان کو میرے لیے خاص کھانتے پکاتے ہیں۔ ووین کی پہلی شادی 2013 میں وابز دراب جی سے ہوئی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔ 2022 میں انہوں نے نورین علی سے شادی کی۔ دونوں خوش گوار ازواجی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویوین ڈیسینا نے مقبول ترین ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں، پیار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا، شکتی اور صرف تم سمیت دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں