قندھار میں خودکش دھماکہ ، 21 افراد ہلاک

(ایجنسیز) افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش دھماکہ میں 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا قندھار کے ایک بینک کے سامنے ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔ پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ خودکش دھماکہ میں ہلاک اور زخمی بیشتر افغان شہری ہیں۔

دوسری جانب مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قندھار خودکش دھماکہ میں 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھماکہ سے زخمی تقریباً 50 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔

ادھر طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا صبح آٹھ بجے مقامی بینک کے سامنے ہوا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکہ کے وقت سرکاری ملازمین تنخواہ وصولیوں کےلیے بینک کے سامنے جمع تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں