بی جے پی کی پانچویں لسٹ جاری: کنگنا رناوت، مینکا گاندھی، نوین جندال، روی شنکر پرساد شامل

حیدرآباد (دکن فائلز) لوک سبھا انتخابات کا تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہے۔ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی پانچویں فہرست جاری کردی۔ بی جے پی نے 111 لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ فہرست میں مشہور تاجر نوین جندال، مینکا گاندھی، جتن پرساد، بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اور روی شنکر پرساد کا نام شامل ہے۔

ورون گاندھی کا نام فہرست میں نہیں جبکہ ان کے حلقہ سے بی جے پی نے جیتن پرساد کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ ان کی والدہ مینکا گاندھی کو سلطان پور سے ٹکٹ دیا گیا۔ اس فہرست میں تلنگانہ کے دو حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔ ورنگل سے اے رمیش اور کھمم سے ٹی ونود راؤ کو ٹکٹ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں