حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹر میں بیڑ ضلع کے ماجلگاؤں گاؤں میں پیر کی شام کچھ نامعلوم شرپسندوں نے ہولی کے رنگوں سے مسجد کی دیوار پر ’جے شری رام‘ تحریر کیا، جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔ مسلمانوں نے شرپسندی کے خلاف جم کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
علاقہ کے مسلمانوں نے ہولی کے موقع پر اس طرح کی شرانگیز حرکت پر شدید غم و غصہ کا اظہارکیا۔ پولیس نے مسلمانوں کے احتجاج کے بعد فوری کارروائی کرتے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ 24 گھنٹوں کے اندر ملزمین کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
📍Maharashtra
Protests rock Majalgaon in Beed district after somebody wrote 'Jai Shri Ram' on a mosque wall.@BEEDPOLICE say they are in process of identifying and arresting the miscreants pic.twitter.com/Ss2A1FtdoO— Jibran Nazir | جبران نزیر (@JibraanDar) March 25, 2024
علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سیکوریٹی فورسس کو تعینات کیا گیا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کےلئے پولیس نے سخت انتظامات کئے ہیں۔