تاریخ میں پہلی بار سعودی حسینہ ’مِس یونیورس‘ میں حصہ لیں گی

تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا انتخاب کرنے والے امریکی ملٹی نیشنل ادارے ’مس یونیورس‘ مقابلے میں حصہ لیں گی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ماڈل رومی القحطانی پہلی بار میکسیکو میں ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن ’مِس یونیورس 2025‘ میں سعودی عرب کی نمائندگی کر کے تاریخ رقم کرنے والی ہیں۔ رومی القحطانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کی۔

رومی القحطانی نے انسٹاگرام پر عالمی مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کی ترجمانی کریں گی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مس یونیورس کے مقابلے میں سعودی عرب کی طرف سے تاریخ میں یہ پہلی شرکت ہے۔

مس یونیورس کا مقابلہ رواں برس ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ رومی القحطانی اس سے قبل مس عرب پیس، مس پلانیٹ، مس مڈل ایسٹ اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں