بدعنوانی کے الزام میں ملوث آسام کے سیاست داں کے نوٹوں کے بنڈلوں میں سونے کی تصویر وائرل

حیدرآباد (دکن فائلز) آسام سے تعلق رکھنے والے سیاست دان کی 500 روپے کے نوٹوں کے بنڈل پھیلا کر سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ مذکورہ سیاست دان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کے ضلع اوڈالگری کے علاقے بھیراگھوری میں ولیج کونسل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بینجمن باسوماتاری کو تصویر میں بیڈ پر سویا ہوا دیکھایا گیا ہے جہاں 500 روپے کے نوٹوں کے بنڈل بکھرے ہوئے ہیں اور کئی نوٹ ان کے اوپر بھی ہیں۔

بینجمن باسوماتاری پر وزیراعظم کی متعارف کردہ ہاؤسنگ اسکیم اور دیہی علاقوں میں روزگار سے جڑے کیس میں سنگین کرپشن کا الزام ہے۔ سیاست داں نے مبینہ طور پر اوڈالگوری ڈیولپمنٹ زون میں وی سی ڈی سی کے تحت اسکیموں سے مستفید ہونے والے غریب عوام سے رشوت لی ہے۔ ریاست کے عوام کی جانب سے باسوماتاری پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں