اترپردیش: مجلس اور اپنا دل(کے) کے درمیان اتحاد کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور اپنا دل (کمراوادی) نے اتر پردیش میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ اب یہ دونوں سیاسی پارٹیاں مل کر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گی۔ اتحاد سے قبل اپنا دل (کے) کی لیڈر پلوی پٹیل نے تین روز قبل حیدرآباد میں صدر مجلس اسدالدین اویسی سے ملاقات کی تھی۔

آج لکھنؤ میں پلوی پٹیل اور اسدالدین اویسی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں باضابطہ اتحاد کا اعلان کیا۔ اتحاد کی جانب سے ’پچھڑا، دلت اور مسلمان‘ کا نعرہ دیا جارہا ہے۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر پلوی پٹیل اور اسد الدین اویسی نے اتر پردیش میں اتحاد کا اعلان کیا جبکہ اس اتحاد میں دیگر پارٹیاں جیسے پریم چند کی پرگتیشیل مانو سماج پارٹی اور راشٹریہ ادے پارٹی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں