چارمینار یونانی دواخانہ کے احاطہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی (ویڈیودیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے مشہور چارمینار کے قریب واقع یونانی دواخانہ کے احاطے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس دوران آگ لگنے کے مقام سے چنگاریاں نکل رہی تھیں۔ آگ کے واقعہ سے علاقہ میں اتفراتفری پھیل گئی۔

واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں