اسرائیلی پارلیمنٹ نے الجزیرہ ٹی وی پر پابندی کا قانون منظورکرلیا

(ایجنسیز) اسرائیلی پارلیمنٹ نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کو اسرائیل میں بند کرنےکا قانون منظورکرلیا۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت حکومت سکیورٹی صورتحال کے تحت غیر ملکی نشریاتی اداروں کو بند کرنےکا اختیار رکھتی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ الجزیرہ اب اسرائیل میں نشر نہیں کیا جائےگا، نئے قانون کے مطابق فوری کارروائی ہوگی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم طویل عرصے سے اسرائیل مخالف ہونےکا الزام لگاتے ہوئے الجزیرہ کی نشریات بند کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران الجزیرہ کے متعدد صحافی اور ان کے اہلخانہ شہید ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں