جمعۃ الوداع کے موقع پر صیہونی فوجیوں کا مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ، گیس بم برسا دیے، کئی روزہ دار زخمی اور بے ہوش ہوگئے

(ایجنسیز) آج رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقعے پر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں پر ڈرون کے ذریعے گیس بم پھینکےجس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی اور کئی دم گھٹنے سے بے ہوش۔

فلسطین ٹی وی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد کے صحن میں نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے بھی برسائے۔ ماہ مبارک رمضان کےجمعۃ الوداع کے موقع پر فلسطینیوں نے عالمی یوم القدس کی ریلی میں وسیع پیمانے پر شرکت کرتے ہوئے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کے لئے اجتماع کیا تاہم صیہونی فوجیوں نے ان نمازیوں پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے ان نمازیوں کے خلاف آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں