تراویح کی نماز کے بعد گھر جارہے مسلم شخص کو نامعلوم درندہ صفت شرپسندوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش میں مسلمانوں کے خلاف ایک اور نفرت انگیز و خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک 36 سالہ مسلم شخص کو پیٹ پیٹ کر شرپسندوں نے ہلاک کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے بہرائچ شہر میں تراویح کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس جارہے مسلم شخص وکیل احمد پر مبینہ طور پر کچھ نامعلوم درندہ صفت غنڈوں نے حملہ کردیا اور وحشانہ انداز میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

واقعہ کے بعد علاقہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ اس واقعہ کے بعد کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکیل احمد کی نیم برہنہ لاش زمین پر پڑی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث تمام ملزمین کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں