غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 6 ماہ مکمل، شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار سے متجاوز، اسرائیلی حملوں میں 227 مساجد شہید

(ایجنسیز) 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی جنگ کو 6 ماہ مکمل ہو چکے ہیں، اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ 21 ویں صدی کی سب سے تباہ کن جنگ بن چکی ہے، شہید فلسطینیوں میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 70 فیصد آبادی بے گھر، 56 فیصد عمارتیں تباہ اور 227 مساجد کو شہید کیا گیا۔ 11 لاکھ فلسطینی شہریوں کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے جبکہ 2 سال سے کم عمر کے 31 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

غزہ جنگ21ویں صدی کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگوں میں سے ایک بن چکی ہے، اس جنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ غزہ کی 17 لاکھ آبادی (کل آبادی کا 70 فیصد) کو نقل مکانی کرنی پڑی۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں خوراک سمیت بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ بنیادی شہری انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوگیا ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کی70 فیصد آبادی بے گھر ہوئی، ان حملوں میں غزہ کی رہائشی عمارتوں میں سے 60 فیصد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک غزہ کے 90 فیصد اسکول بھی تباہ ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کے 36 اسپتالوں میں سے صرف 10 اسپتال کام کر رہے ہیں۔

اور 3 گرجا گھر بھی تباہ ہو چکے ہیں، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مجموعی طور پر غزہ کی نصف سے زائد تعمیرات تباہ ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں