گجرات یونیورسٹی نے 7 غیرملکی مسلم طلبا کو ہاسٹل کا کمرہ خالی کرنے کی ہدایت دی

حیدرآباد (دکن فائلز) افغانستان کے چھ اور افریقہ کے ایک طالب علم کو گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل کا کمرہ خالی کرنے کےلئے نوٹس دی گئی۔ احمد آباد میں واقع یونیورسٹی ہاسٹل میں تراویح پڑھنے پر ہونے والے تنازع کے بعد انتظامیہ نے 7 غیرملکی مسلم طالب علموں کو ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 17 مارچ کو گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کچھ غیرملکی مسلم طالب علموں کے نماز پڑھنے پر اعتراض کرتے ہوئے نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا تھا اور اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا۔ غنڈوں کے حملے میں 5 طالب علم زخمی ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتشدد واقعہ کے 20 روز بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کے خلاف ہی کاروائی کرتے ہوئے انہیں ہاسٹل کا کمرہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرچکے ہیں اور صرف کچھ انتظامی امور کی تکمیل کے لیے ہاسٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں