چھتیس گڑھ میں انکاونٹر، انعام یافتہ نکسلی کمانڈر سمیت 29 ماؤنواز ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے خلاف بڑے پیمانہ پر کاروائی کی گئی۔ سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 29 ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کانکیر ضلع کا بیتاگنڈہ جنگلاتی علاقہ میں آج انکاونٹر ہوا۔ بارڈر سیکورٹی فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ بیتا گنڈہ جنگلاتی علاقہ میں تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان تصادم ہوا۔

اعلیٰ عہدیدار نے انکاونٹر میں 29 ماؤنوازوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ اس تصادم میں 3 سیکوریٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں