گمراہ کن اشتہار معاملہ میں رام دیو عوام سے معافی مانگنے کےلئے تیار، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

حیدرآباد (دکن فائلز) سپریم کورٹ نے آج متنازعہ یوگا گرو رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے ایم ڈی بالکرشنا اچاریہ کو گمراہ کن اشتہارات معاملے میں عوام سے معافی مانگنے کےلئے ایک ہفتہ کی مہلت دی۔ قبل ازیں رام دیو اور بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں آج سماعت کے دوران رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا۔ آج رام دیو اور بالاکرشن دونوں نے ذاتی طور پر عدالت عظمیٰ میں حاضر ہوئے اور بلاشرط معافی بھی مانگی۔ اطلاعات کے مطابق جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے رام دیو اور بالاکرشن کی معافی کا نوٹس لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں