کیا کوئی والدین اپنے بچے کی جان خطرہ میں ڈال سکتے ہیں؟ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) والدین اپنے بچوں کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں لیکن کرناٹک کے بنگلور میں ایک چونکادینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑا گاڑی پر سفر کے دوران اپنے بچے کی جان جوکھم میں ڈال رہا ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد بے فکر جوڑے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلور کی سڑک پر موٹر سائیکل سوار جوڑا اپنے بچے کو فٹ ریسٹ پر کھڑا کر کے لے جارہا تھا۔ موٹر سائیکل کے پیچھے آنے والوں نے اس خوفناک منظر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ جورے پر اپنا غصہ ظاہر کررہے ہیں اور سوال کررہے ہیں کہ کوئی والدین اپنے بچہ کے ساتھ اس طرح کیسے کرسکتے ہیں؟

لوگوں نے جوڑے کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ اس طرح سفر کرنے سے نہ صرف بچے کی جان کو خطرہ لاحق تھا بلکہ سڑک پر جارہے دیگر لوگوں کےلئے بھی خطرناک ہوسکتا تھا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق بنگلور پولیس نے اس جوڑے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گاڑی پر ایک لاکھ 36 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں