’فساد ہی مودی کی گیارنٹی ہے‘ بی جے پی کی مہم پر ممتا بنرجی کا طنز

حیدرآباد (دکن فائلز) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے بی جے پی کی جانب سے جاری مہم ’مودی کی گیارنٹی‘ پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’فساد ہی مودی کی گیارنٹی‘ ہے۔ آسام کے سلچر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے لوگوں کو خبردار کیا کہ یہ انتخابات بہت خوفناک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے کبھی ایسا کرپٹ الیکشن نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی دھمکی سے ڈرنے والی نہیں ہیں۔

ممتا بنرجی نے بی جے پی کے انتخابی منشور میں دی گئی مودی کی ضمانتوں پر سخت الفاظ میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’فساد ان کی (بی جے پی حکومت) واحد ضمانت ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں