بڑی خبر: مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر نے بی جے پی امیدوار کی تائید کردی

حیدرآباد (دکن فائلز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر پروفیسر علی محمد نقوی نے لوک سبھا انتخابات میں ایک بی جے پی امیدوار کی تائید کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نقوی نے علیگڑھ سے بی جے پی امیدوار ستیش گوتم کی کھلے عام حمایت کردی۔ انہوں نے اترپردیش میں بی جے پی ایم ایل سی طارق منصور کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حیرت انگیز طور پر بی جے پی امیدوار کی تائید کردی۔

واضح رہے کہ دوبار سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے ستیش گوتم کو بی جے پی تیسری مرتبہ علیگڑھ سے ٹکٹ دیا ہے جبکہ وہ ہمیشہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلاف زہراگلتے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پروفیسر نقوی کا تعلق بھی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہی ہے، اس کے باوجود انہوں نے بی جے پی امیدوار کی تائید کرنے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کی۔ علیگڑھ کے موجودہ رکن پارلیمنٹ ستیس گوتم اپنے متنازعہ بیانات کےلئے کافی مشہور ہیں۔

وہیں مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے بورڈ کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے صاف لفظوں میں کہا کہ ’مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی مخالفت یا حمایت نہیں کرتا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں