تلنگانہ: انٹرمیڈیٹ نتائج سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے ممکنہ طور پر 22 اپریل پیر یا 23 اپریل منگل کو انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ 22 اپریل بروز پیر کو صبح 11 بجے بورڈ کی جانب سے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق جوابی بیاضات کی جانچ کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ سنٹر فار گڈ گورننس کی جانب سے نتیجہ کی حتمیٰ جانچ کی جارہی ہے۔ اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے پیر یا منگل کو نتائج جاری کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں