زی نیوز اینکر کو نوئیڈا پولیس نے گرفتار کرلیا

زی نیوز کے متنازعہ اینکر روہت رنجن کو آج نوئیڈا پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی سے متعلق گمراہ کن کلپس نشر کرنے کے بعد آج صبح پولیس نے روہت رنجن کو غازی آباد میں گرفتار کرلیا جبکہ رنجن کے خلاف نوئیڈا سیکٹر-20 پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گذشتہ روز چھتیس گڑھ پولیس کی ایک ٹیم رنجن کو گرفتار کرنے کے لیے نوئیڈا میں واقع متنازعہ صحافی کے گھر پہنچی تھی، جس کے بعد اس نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’چھتیس گڑھ پولس مقامی پولیس کو بتائے بغیر مجھے گرفتار کرنے کے لیے میرے گھر کے باہر کھڑی ہے، کیا یہ قانونی ہے؟”

واضح رہے کہ زی نیوز پر متعدد بار مسلمانوں کی گرفتاری اور غیرقانونی طور پر ان کے گھروں کو مسمار کرنے کی حمایت میں پروگرام نشر کئے گئے ہیں لیکن خود کی گرفتاری کے مسئلہ پر زی نیوز کا یہ متنازعہ صحافی قانون کی دہائی دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں