(ایجنسیز) غزہ کی وزارتِ صحت نے اتوار کو بتایا کہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیل کی فوجی کارروائی میں اب تک کم از کم 34,097 فلسطینی ہلاک اور 76,980 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 48 فلسطینی ہلاک اور 79 دیگر زخمی ہوئے۔
سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے نتیجے میں اسرائیل نے غزہ پر یلغار کر دی تھی۔ چھ ماہ سے جاری اس جنگ کا مقصد حماس گروپ کا خاتمہ کرنا ہے جس کی انکلیو پر حکومت ہے۔