رسوئی گیس سلنڈر پر مہنگائی کی آنچ میں مزید تیزی، قیمت میں بے تحاشہ اضافہ

آج سے گھریلوں گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تیل کمپنیوں نے 14.2 کیلو کے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دہلی میں 14.2 کیلو گیس سلنڈر کی قیمت 1053 روپے ہوجائے گی۔ اکثر گیس سلنڈر کی قیمت میں 8، 10 روپئے کا اضافہ کیا جاتا تھا تاہم اب 50 روپئے کا اضافہ کردیا گیا جس سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

پٹرول، ڈیزل، گیس و دیگر اشیا کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ سے عام لوگ کافی پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں