دیوے گوڑا کے پوتے پر سیکس اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام، سدارامیا نے تحقیقات کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے ’سیکس اسکینڈل‘ کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیکس اسکینڈل میں جے ڈی ایس رکن پارلیمنٹ و دیوے گوڑا کے پوتے پراجول ریواننا کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ پراجول ریواننا ہاسن پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہاں 26 اپریل کو دوسرے مرحلہ کے تحت پولنگ ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قبل ازیں کرناٹک ویمن کمیشن کی سربراہ نے حکومت کو خط لکھ کر اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پراجول ریواننا نے ہزاروں خواتین کو ہراساں کیا اور انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ویواننا پر خواتین کے فحش ویڈیو بنانے کا بھی الزام عائدکیا۔

سیکس اسکینڈل سے متعلق مبینہ ویڈیوز عین پولنگ سے قبل منظر عام پر آئے تھے، جس کے بعد ریواننا نے ان کے خلاف سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے اس معاملہ میں ان کے ملوث ہونے کے دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔

کرناٹک میں جے ڈی ایس اور بی جے پی میں اتحاد ہے اور دونوں پارٹیوں نے مل کر لوک سبھا انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہاسن حلقہ سے جے ڈی ایس امیدوار پراجول ریواننا کی بی جے پی نے تائید کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں